جرائم و حادثات

محبوب نگر ۔ٹرین کی پٹریوں پر سر رکھ کرعاشق معشوق کی خودکشی

محبوب نگر: ٹرین کی پٹریوں پرسر رکھ کر عاشق اورمعشوقہ نے اجتماعی طوپرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے مکتھل حلقہ میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت 16 سالہ انیتا اور25 سالہ منی کمارکے طورپرکی گئی ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اورشادی کے خواہشمند تھے تاہم ان کے گھروالے شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے۔ ان دونوں نے مایوسی کے عالم میں کرشنا پولیس اسٹیشن کے تحت چیگنٹہ گاؤں کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔انہوں نے اتوار کی صبح تین بجے کے قریب یہ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button