کیرامیری منڈل جھری میں لیگل لیٹریسی پروگرام کے تحت شعور بیداری پروگرام

کیرامیری ۔4/اگست(ای میل)کمرم بھیم آصف آبادضلع کیرا میری منڈل کے موضع جھری ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم میں آج لیگل لٹریسی کےتحت قانونی شعوربیداری پرو گرام کاانعقادعمل میں آیا
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےڈسٹرکٹ جوڈیشری اسوسی ایشن ضلع سکریٹری سنکیت مترا نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع سینئرسیول جج سنکت مترا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ گھریلو تشدد ایکٹ، چائلڈ میرج ایکٹ ودیگرقوانین سےمتعلق آگاہی فراہم کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ گھریلو تشدد ایکٹ خواتین کے تحفظ میں بہت اہم کردار اداکرتاہے۔
ملک کےہرشہری کو قانون سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ جوڈیشری اسوسی ایشن ضلع سکریٹری سنکیت مترا نے بتایا کہ ضلع عدلیہ اسوسی ایشن کی جانب سے خواتین کے لیے قوانین سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیےشعور بیداری پروگراموں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
مدرسہ ہذامیں خدمات انجام دے رہے اسکول اسسٹنٹ محمد قلیل کی بہتر کارکردگی کو سراہا تے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر منتخب کیا گیا۔بعدازاں اولیائے طلبہ کی جانب سےمدرسہ ہذامیں موجود مسائل و تعلیمی اشیاء کی کمی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسرکیرامیری آڈے پرکاش،مدرسہ ہذاکے معلمین اسکول اسسٹنٹ محمد قلیل، بھارت کمار،سہیل،کلثوم،اولیائے طلبہ محمد یوسف،عیسٰی ودیگر موجودتھے۔




