تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر رک گیا

حیدرآباد۔ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق تلنگانہ بھر میں رجسٹریشن کے عمل میں عبوری طور پر خلل پڑا ہے۔‌ تکنیکی مسائل کی وجہ سے جمعرات کی دوپہر سے رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر رک گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے آدھار لنک نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوئی ہیں۔

 

یو ڈی آئی اے میں ای کے وائی سی ویریفکیشن سے متعلق تکنیکی مسئلہ درپیش ہوا ہے اس کی یکسوئی کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل رک جانے کی وجہ سے رجسٹریشن کے لیے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عہدیداروں کے مطابق مسئلہ کی یکسوئی ہوتے ہیں

 

رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ امید ہے کہ جمعہ کے دن رجسٹریشن کا عمل حسب معمول شروع ہو جائے گا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button