تلنگانہ

شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردعمل

حیدرآباد _ 20 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے  شادی پر سابق ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردّ عمل سامنے آیا ہے۔ انڈیا ٹو ڈے نے  قومی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کہا کہ یہ خلع ہے‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ’خلع سے مراد  ایک مسلمان عورت کو اپنے شوہر کو یکطرفہ طور پر طلاق دینے کا حق ہے‘۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا اس معاملے کو ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں تاہم صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ مرزا نے انتہائی قدم اٹھایا۔

 

واضح رہے ک شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر آج سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر گشت کررہی ہیں

متعلقہ خبر پڑھیں

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے کرلی شادی

متعلقہ خبریں

Back to top button