جنرل نیوز

رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا کے ہاتھوں ٹی ایس میساوایم آرپی ایف کیلنڈر کی رسم اجرائی

رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا کے ہاتھوں ٹی ایس میساوایم آرپی ایف کیلنڈر 2024 کی رسم اجرائی ملازمین و اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئے نمائندگی کا تیقن 

نظام آباد 20جنوری(اردو لیکس) رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا کے ہاتھوں ٹی ایس میسا و ایم آر پی ایف کی جانب سے شائع کردہ سال 2024 کے کیلنڈر ٹیبل کیلنڈر کا رسم اجراء عمل لایا گیا اس موقع پر ٹی ایس میسا و ایم آر پی ایف کے قائدین نے دھن پال سوریہ نارائنا کو رکن اسمبلی اربن نظام آباد منتخب ہونے پر ان کی شالپوشی و گلپوشی کرتے انہیں تہنت پیش کی اس موقع پر قائدین نے ملازمین و اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئے ان سے نمائندگی دھن پال سوریہ نارائنا نے ملازمین و اساتذہ کے مسائل کو بغور سماعت کیا

 

انہوں نے ٹی ایس میسا و ایم آر پی ایف کے قائدین کو اسبات کا تیقن دیا کہ ان کے زیر التواء مسائل کی یکسوئی کے لئے وہ اسمبلی میں ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ریاستی حکومت کو توجہ مبذول کراوائیں گئے اس موقع پر خواجہ معین الدین صدر ضلع ایم آر پی ایف و اعزازی صدر اسٹیٹ ٹی ایس میسا انور رفیقی صدر ضلع ٹی میسا ،محمد عارف الدین جنرل سکریٹری ،محمد سراج الدین ورکنگ صدر، سید اقبال احمد اسوسیٹ صدر ،شیخ فاروق احمد، ،محمد توصیف احمد، محمد سراج الدین ،محمد مختار الدین نائب صدور ،سردار بریندر سنگھ ،محمد اسرار الزماں ،معید فاروقی،محمد الیاس احمد جوانئٹ سکریٹریز، عبد البشر،محمد عرفان احمد آرگنائزر سکریٹریز، مرزا عظمت اللہ بیگ میڈیا سکریٹری ، محمد علیم الدین اسپورٹس و کلچرل سکریٹری ،محمد مظہر محی الدین اعزازی صدر ایم آر پی ایف ،سید احمد بخاری ورکنگ صدر ، محمد نصیر اللہ خان ایسوسی ایٹ صدر ،سید احمد نائب صدر ،محمد عبدالنعیم خازن ، شیخ احمد نائب صدر ، محمد افروز حسین صوفی رکن عاملہ ،محمد حکیم ، محمد سلیم ،کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button