تلنگانہ

خصوصی نظرثانی مہم: 2002 کی ووٹر لسٹ میں خاندان کے کسی بھی فرد کا نام نہ ہونے پر پریشان نہ ہوں – سی ای او دفتر کی وضاحت

 

حیدرآباد: تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ٹریننگ نوڈل آفیسر بی چننیا نے کہا ہے کہ خصوصی نظرثانی مہم  کا مقصد ووٹر فہرست کو درست اور شفاف بنانا ہے تاکہ ہر اہل شہری کو ووٹ ڈالنے کا حق مل سکے۔

 

انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر سال 2002 کی ووٹر فہرست میں ان کا یا ان کے والدین، دادا یا دادی کا نام موجود نہ ہو یا تلاش کرنے پر نہ ملے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے افراد بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر) کی طرف سے دیے جانے والے اینومریشن فارم میں پرانی معلومات والا خانہ خالی چھوڑ دیں اور صرف اپنی موجودہ تفصیلات درج کرکے فارم پر دستخط کر دیں۔ اور فارم کو بی ایل او کے حوالہ کریں

 

چننیا نے بتایا کہ سال 2002 کی ووٹر فہرست میں نام تلاش کرنے کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ceotelangana.nic.in اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ووٹر پورٹل voters.eci.gov.in پر سرچ کی سہولت موجود ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر گھر پر بی ایل او کم از کم تین مرتبہ آئیں گے۔ پہلی بار فارم دیں گے، دوسری بار فارم بھرنے میں مدد کریں گے اور تیسری بار بھرا ہوا فارم وصول کریں گے۔ اگر کسی وقت گھر بند ہو تو بی ایل او فارم گھر کے باہر چھوڑ دیں گے اور ایک ہفتے بعد دوبارہ آکر اسے جمع کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button