مارکٹ میں سبزیاں خریدتے ہوئے نوجوان اچانک زمین پر گر پڑا- چند منٹوں میں ہوگئی موت – تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ
مارکٹ میں سبزیاں خریدتے ہوئے نوجوان اچانک زمین پر گر پڑا- چند منٹوں میں ہوگئی موت – تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ
سوریہ پیٹ، 14 اکتوبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے چلوکور منڈل کے بیتاوولو گاؤں میں سبزیاں خریدنے کے لیے مارکٹ پہنچنے والے ایک نوجوان کی اچانک طبیعت بگڑنے سے موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت سرینواس کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرینواس سبزیاں خرید رہا تھا کہ اچانک وہ بے ہوش ہوکر سبزیوں کے ٹیبل پر گر پڑا اس واقعہ سے وہاں موجود افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرینواس کو سی پی آر (CPR) دیا اور انہیں بچانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اسے کوداڑ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سرینواس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ مارکٹ میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی ہیں۔ اچانک پیش آنے والی اس موت سے مقامی افراد میں غم کی فضا پھیل گئی۔



