تلنگانہ

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر تلنگانہ بی جے پی کی خاتون لیڈر زار وقطار رو پڑئیں

نرمل _ 23 اکتوبر( اردولیکس) تلنگانہ میں بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر نے ٹکٹ نہ ملنے پر زار وقطار رو پڑئیں۔ نرمل کی ضلع صدر رمادیوی پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اشکبار ہوگئیں۔گذشتہ روز زعفرانی جماعت نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا

 

جس پر رمادیوی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پارٹی نے راما راو پٹیل کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا جس پر رمادیوی نے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور وہ جذباتی ہوکرروپڑیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے

 

۔انہوں نے  کہاکہ بھینسہ اور مدھول میں انہوں نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے  خدمات انجام دی تھیں تاہم ان کو ہی ٹکٹ سے محروم کردیاگیا۔پارٹی نے ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔انہوں نے روتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ان سے ناانصافی کی ہے وہ بہت جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button