جرائم و حادثات

حیدرآباد آصف نگر پولیس اسٹیشن کا فیس بک پیج ہیک۔ قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ

حیدرآباد:  حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کا فیس بک پیج ہیک کرلیا گیا اور اس پر مخرب اخلاق ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئیں۔ فوری طور پر سائبر کرائم اسٹیشن سے شکایت کردی گئی۔ عہدیداروں کی کوششوں کے باوجود آخری اطلاعات تک ویڈیوز اس پیج پر نظر آرہی تھیں۔

 

 

پولیس اس حرکت کے پس پرده سائبر جرائم میں ملوث افراد کے مقاصد کو معلوم کرنا چاہتی ہے اور یہ حرکت کرنے والوں کی نشاندہی اور پیج بحال کرنے کے کام میں مصروف ہے۔ معلوم ہوا ہےکہ یہ حرکت کل رات کی گئی اؤر ایک ساتھ کئی ویڈیوز اپ لوڈ کردیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button