تلنگانہ

ریونت ریڈی کی جانب سے شال پوشی کرنے والے مسلم لیڈر کو اسٹیج پر دھکیل دینے کے واقعہ کی متاثرہ لیڈر کی وضاحت _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقار آباد میں گزشتہ جمعرات کو کانگریس پارٹی کے ایک جلسہ میں پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی جانب سے کانگریس کے مقامی لیڈر  مشاق کو شال پوشی کے دوران دھکیل دینے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا چند سکنڈ کے اس ویڈیو میں یہ دیکھا گیا کہ  ٹوپی پہن کر ایک شخص اسٹیج پر ریونت ریڈی کو شال پوشی کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن ریونت ریڈی نے اس شخص کے شال کو پہنے بغیر ہی دھکیل کر بازو کردئے۔

 

آج اس شخص نے وقار آباد کے سابق رکن اسمبلی و سابق وزیر جی پرساد کے ساتھ مل کر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں مشتاق نامی شخص نے بتایا کہ وہ 20 سال سے کانگریس پارٹی میں ہے اور پرساد صاحب کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے

 

لیکن ان کے تعلق سے سوشل میڈیا میں غلط ویڈیو پیش کرتے ہوئے انھیں بدنام کیا جا رہا ہے اصل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ وہ مستقبل میں بھی کانگریس پارٹی میں پرساد صاحب کے ساتھ کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button