تلنگانہ
گریٹر حیدراباد میں جمعہ 25 ستمبر کو سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل

گریٹر حیدراباد میں گنیش وسرجن کے پیش نظر تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد، سکندرآباد کے علاوہ رنگاریڈی اور میڑچل-ملکاجگیری اضلاع کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں اور کالجوں میں 25 ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں چیف سکریٹری سنجے جاجو نے جی او آر ٹی نمبر 1396 جاری کیا۔ حکومت نے یہ فیصلہ گنیش وسرجن کی تقریبات کو پُرامن، شاندار اور بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔
حکومت نے واضح کیا کہ 25 ستمبر کی تعطیل کے بدلے 14 نومبر، دوسرے ہفتہ کو کام کا دن تصور کیا جائے گا۔



