نیشنل

چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے ہندو مہاسبھا کے صدر سوامی چکرپانی کا مطالبہ

نئی دہلی _ 28 اگست( اردولیکس)  متنازعہ بیانات دے کر اکثر سرخیوں میں رہنے والے آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی مہاراج ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ایک بار پھر انھوں نے  عجیب و غریب تبصرہ کیا ۔جس میں سوامی چکرپانی چاند  کو ہندو ریاست قرار دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسرے مذاہب اور دیگر ممالک کے اعلان سے پہلے ہندوستانی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جائے اور چاند کو ہندو راشٹر قرار دیا جائے ۔  ان کی تقریر کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

 

چکرپانی مہاراج نے اس جگہ کے نام کو  شیو شکتی دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا جہاں وکرم لینڈر نے چندریان 3 نے  چاند کو چھوا تھا۔ چاند پر ہندو قوم قائم کرنے کے بعد، شیو  شکتی کے مقام کو دارالحکومت بنانے کی تجویز پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button