یو ٹیوب دیکھ کر 15 سال کی بچی نے دیا بچہ کو جنم پھرکردیا نومولود کا قتل۔ مہاراشٹرا کے ناگپورمیں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

ناگپور: ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 15 سالہ نابالغ نے یوٹیوب دیکھنے کے بعد بچے کو جنم دیا اور پھر اسے قتل کر کے ڈبے میں بند کر دیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی سوشل میڈیا کے ذریعے ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان شناسائی ہوئی۔ نوجوان نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں لڑکی حاملہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ناگپور کے امباجھاری علاقے کی رہنے والی لڑکی نے بیماری کا بہانہ بنا کرخود کو الگ تھلگ کرلیا اورحمل کی بات چھادی۔ بچہ کو جنم دینے کی کسی کو خبر نہ ہو اس کیلئے اس نے دواخانہ جانے سے محفوظ رہنے کیلئے یوٹیوب پرڈیلیوری کے ویڈیوز دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ 2 مارچ کو اس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد گھر میں ایک بچی کو جنم دیا اور فوری طور پر نومولود کو گلا دبا کراسے موت کے گھاٹ اتار دیا اورنعش کو اپنے گھر کے ایک ڈبے میں چھپادیا تھا۔
پولیس کے مطابق جب اس کی طبعیت بگڑ گئی تو اس کی ماں کو پتہ چل گیا اوراس پورے معاملہ کا پردہ فاش ہوا۔ پولیس نے اس معاملہ میں تعزیرات ہند کی دفعات اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کے الزامات عائد کیے جائیں گے مزید تفتیش جاری ہے۔