ایجوکیشن

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ کی شاندار تقریب

ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ تقریب اعلی پیمانے پر منائی گئی ۔ اس تقریب میں طلباء، والدین اور معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر “پراواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ” یافتہ ڈاکٹر سید انور خورشید مہمان خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں 2024-25 کے بورڈ امتحانات میں گریڈ X اور XII کے طلباء کو انکی بہتر کارکردگی کے لئے اعزازات سے نوازہ گیا۔

 

واضح رہے امسال گریڈ 10 کی طالبہ عفیفہ متقی پہلاری نےغیر معمولی% 97.6 فیصد نمبرات حاصل کر کے پورے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ 96.2 فیصد کے ساتھ دوسری پوزیشن پر مس زیده ایم ڈی عارف رہیں تو وہیں مس نیزا ۔ٹی ۔کے۔ اور مس مروه ذاکر نے 95.8 فیصد نمبرات حاصل کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اسی طرح بارہویں جماعت کی مس فاطمہ نورین نے 95% نمبرات حاصل کرکے پورے اسکول میں اول پوزیشن حاصل کی تو%92 کے ساتھ دوسرے نمبر پر، مس زینب غزالہ رہیں جبکہ% 91.8 نمبرات لاکر تیسری پوزیشن پرمس مریم فاطمہ رہیں۔

 

اسی تقریب میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے نو منتخب اسٹوڈنٹ کونسل کے تمام طلبا کو اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری کے ساتھ بروئے کار لانے کے لئے پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم کے ذریعہ حلف دلایا گیا۔ مزید برآں، اسکول ڈائری کور پیج مقابلہ اور یارین ٹاک یعنی TED طرز کا پلیٹ فارم جو کہ گریڈ IX سے XII تک کے طلباء کی غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ان کے فاتحین کو انعامات سے نوازہ گیا۔

 

ساتھ ہی اسکول نے اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے وارانسی، انڈیا میں منعقدہ قومی ایتھلیٹکس میٹ 2024-25 میں یارا اسکول کی نمائندگی کی۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کی قیادت کرنےوالی بانئی مدرسہ اور پرنسپل یارا انٹرنیشنل اسکول محترمہ عاصمہ سلیم نے تمام شرکا کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے یارا اسکول کے تعلیمی معیار کو صف اول پر برقرار رکھنے کا عزم مصمم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد، معروف ماہر امراض اطفال سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی

 

جن میں جناب محمد سمیع الدین، انٹرنیشنل انڈین پروفیشنلز ایسوسی ایشن (IIPA) کے ایگزیکٹو ممبراور ماہر تعلیم اور ڈاکٹر شوکت پرویز کےساتھ یارااسکول کے چیف پیٹرن جناب حبیب الرحمان بھی تشریف فرماں تھے جن کی مستقل حمایت اور ہدایت نے ادارے کی کامیابی میں ایک اہم رول اد ا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button