کریم نگر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ” برائی مٹاو مہم ” کے پوسٹر اور بروچر کی رسم اجرائی

کریم نگر_29 اگسٹ ( پریس نوٹ) اس وقت ہمارے معاشرے میں برائیاں جس طریقے سے بڑ رہیں ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں ہمارے سماج کا کوئی بھی گھر محفوظ نہیں رہے گا۔ روزمرہ زندگی میں شادی بیاہ ودیگر رسومات میں اور جہز جیسی لعنت سے فضول خرچی عام ہوتی جارہی ہے جس کے منفی اور نقصان دہ اثرات سماج پر مرتب ہو رہے ہیں جس کے لیے عام تقاریب میں اعتدال اور میانر کی شدید ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی کارخانہ گڈہ کریم نگر اظہر الدین خان اور قائد جماعت اسلامی کریم نگر محمد خیر الدین نے پریس کلب کریمنگر میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
امیر مقامی اظہر الدین خان نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ مختلف عقلای و سماجی برائیوں کا شکار ہو چکا ہے مثال کے طور پر شراب نوشی، سودی لیں دین، نشاہ آوار اشیاء اور منشیات کا استعمال لڑکیوں چھیڑ چھاڑ کے واقعات، عصمت ریزی، قتل، خودکش، جہز کی لعنت، سیل فون ، ٹی وی کے ذریعے فہشت فلموں کو دیکھنا اور سائبر کرائم میں اضافہ نیز روز مرہ کاموں اور تقاریب میں فضول خرچی وغیرہ کا دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں امیر مقامی اظہر الدین خان نے اعلان کیا کےجماعت اسلامی ہند کارخانہ گڈہ یونٹ کریمنگر نے معاشرہ میں پائے جانے والی برائیوں کو مٹا نے کے لیے اور ایک بہتر سماج کی تشکیل کے لئے 30 اگسٹ تا 13 ستمبر مہم چلا ئی جائے گی انھوں نے سماج میں بہت ساری برائیوں بالخصوص بےحیائی، ظلم ، زینہ کے واقعات، دھوکہ دہی کے واقعات، دوسروں کی حق تلفی ، جوا جیسے جرائم کے اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان برائیوں کو میٹا نے کے لیے تمام تنظیمیں اور زی اثر افراد بھرپور ممکنہ کوشش کریں انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں نئ نسل بالخصوص طلبہ کو معاشرہ کی برائیوں سے دور رکھنے کے لیے تحریری مقابلہ منعقد کیے جارے ہیں
عوامی سطح پر بائیک رایلی منعقد کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شوشل میڈیا کے بہتر پیغامات، محلہ واری سطح پر ٹی پار ٹیس ، اسکول اور کالج کے انتظامیہ سے ملاقات اور سائبر کرائم کے سد باب کے لیے پولیس عہدیداروں کے ہمراہ خصوصی اجلاس عام منعقد کیے جائیں گے۔ محمد اظہر الدین خان نے کہا کہ اس ضمن میں این جی اوس کے ذمداروں کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سماج میڈیا کا بڑا مقام ہے اور اسکا کافی اثر ہے انھوں نے مدیران اردو اخبارات اور صحافیوں کی جانب سے ہمیشہ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ اردو میڈیا کا مستقبل میں بھی بھرپور تعاون رہے گا۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر 15 روزہ برائی مٹاو مہم پوسٹر اور بروچر کی رسم اجرا انجام دی کئی اس پریس کانفرنس میں ناظم ضلع منچریال محمد رفیق احمد، محمود علی اور محمد نعیم موجود تھے