وفاق العلماء تلنگانہ کے وفد کی وزیرِ اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین سے ملاقات
وفاق العلماء تلنگانہ کے وفد کی وزیرِ اقلیتی بہبود جناب اظہر الدین سے ملاقات
حیدرآباد: وفاق العلماء تلنگانہ کے ایک وفد نے ریاستِ تلنگانہ کے وزیرِ اقلیتی بہبود جناب اظہر الدین سے ملاقات کی۔ وفد میں وفاق العلماء تلنگانہ کے صدر مولانا رکن الدین ندوی نظامی، نائب صدر مولانا مفتی عبدالفتح عادل سبیلی اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد عرفان احمد صدیقی نظامی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران ریاست کے اقلیتی طبقے بالخصوص علماء کرام، ائمہ مساجد اور دینی و تعلیمی اداروں سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے اس بات کو اجاگر کیا کہ علماء کرام معاشرے کی دینی، اخلاقی اور اصلاحی رہنمائی کے ساتھ ساتھ تعلیمی و سماجی بیداری میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے علماء و ائمہ کے مسائل، ان کی تعلیمی و فلاحی ضروریات اور ان کے لیے مناسب مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔
وفد کی جانب سے اقلیتی طلبہ کی تعلیمی ترقی، تعلیمی معاونت، Career Guidance، Competitive Examinations کی تیاری، Skill Development، Computer Education اور نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
ملاقات کے دوران علماء کرام اور ائمہ مساجد کے مثبت کردار کو مزید مؤثر بنانے، دینی و تعلیمی بیداری کو فروغ دینے اور اقلیتی معاشرے کی مجموعی ترقی کے لیے حکومت اور علماء کی باہمی مشاورت و تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔



