جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں دلخراش حادثہ 7 افراد ہلاک

سنگاریڈی: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 9 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

 

ظہیرآباد منڈل کے ستوار کے قریب ایک ٹینکر نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ مزید 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔ مہلوکین اور زخمیوں کا تعلق کرناٹک کے بیدر ضلع کے راجگیری سے بتایا گیا ہے۔ تمام افراد زرعی مزدور تھے۔ زخمیوں کو ظہیرآباد ایریا اسپتال منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔

 

اسی ضلع میں ایک اور حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ کوہیر منڈل کے وینکٹاپور چوراہے کے قریب قومی شاہراہ نمبر 65 پر ایک کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر دوسری جانب جاگری۔ حادثے میں دو افراد کی جان چلی گئی جبکہ چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button