تلنگانہ
تلنگانہ کے جگتیال شہر کا نوجوان یورپ کے مالٹا میں سڑک حادثہ میں جاں بحق
تلنگانہ کے جگتیال شہر سے روزگار کے لیے یورپ جانے والے 27 سالہ نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے
جگتیال کے محلہ اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عبدالمجاہد محمد کی یورپ کے ملک مالٹا میں سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ خاندان کو اس حادثے کی اطلاع دی گئی
۔ بتایا گیا کہ عبدالمجاہد ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور کار میں سفر کر رہے تھے کہ ایک ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالمجاہد تقریباً ڈیڑھ سال قبل ملازمت کے لیے یورپ گئے تھے اور تین ماہ قبل وہ اپنے آبائی وطن جگتیال آئے اور شادی کے بعد دوبارہ مالٹا چلے گئے تھے تھا۔ شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی پیش آئے اس المناک حادثے سے خاندان اور رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی



