جرائم و حادثات

دلہے پر حملہ کرنے کے بعد دلہن کا اغوا _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں فلمی انداز میں واقعہ

کریم نگر _ 25  مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں دلہے پر حملہ کرنے کے بعد ایک نئی نویلی  دلہن کا  فلمی انداز میں اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اس کے  رشتہ دار ہی تھے

 

کریم نگر کے حضور آباد ٹاؤن میں پیش آئے دلہن کے اغوا  کے واقعہ نے سنسنی مچادی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوبیاہتا جوڑا جگتیال ضلع کے کونڈاگٹو میں شادی کے بعد ہنمکنڈہ جا رہا تھا۔ گاڑی حضور آباد امبیڈکر کے مجسمے کے پاس رکی.. دلہن کو اس کے رشتہ دار کار روک کر زبردستی لے گئے اور حملہ آوروں نے دولہے پر حملہ بھی  کر دیا۔

 

تمام 15 افراد نے ایک ساتھ کار پر حملہ کیا اور لڑکی کو اغوا کر لیا۔ اس واقعہ سے متعلق مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button