تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں جادو ٹونے کا واقعہ۔برقعہ پوش خاتون کا تعویذ وغیرہ گاڑھنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون نے کسی کےگھر کے سامنے تعویذ وغیرہ گاڑھ دیئے ہیں۔ یہ واقعہ 7 جولائی کا بتایا جارہا ہے جو بالا پور روشن کالونی میں پیش آیا۔ جس خاتون کے گھر کے سامنے یہ حرکت کی گئی ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم برقعہ پوش خاتون کے ساتھ کم عمر لڑکی بھی تھی، انھوں نے ان کے گھر کے سامنے لیمو، تعویز وغیرہ گڑھا کھود کر اس میں ڈال دیا ہے۔

 

 

ان کا کہنا ہے کہ کسی نے جادو ٹونے کے مقصد سے یہ حرکت کی ہے۔ جس خاندان کے گھر کے سامنے یہ حرکت کی گئی ہے وہ کافی پریشان ہیں۔ ان کا پولیس سے مطالبہ ہے کہ اس خاتون کی نشاندھی کرتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کی جائے جس نے جادو ٹونا کیا ہے۔بعد ازاں گڑھا کھود کر اس میں ڈالی گئی اشیاء کو باہر نکالا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ اشیاء کالے جادو میں استعمال ہونے والی ہیں۔ متاثرہ خاتون کے گھر کے سامنے نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ منظر قید ہوگیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button