انٹر نیشنل

کینیڈا میں خوفناک سڑک حادثہ _ ٹرک اور بس کے تصادم میں 15 افراد ہلاک

نئی دہلی 16 جون (اردولیکس ڈیسک ) کینیڈا کے منیٹوبا صوبے میں سیمی ٹریلر ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک تصادم میں 15  افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ رائل کینیڈین ماؤنٹ پولیس (آرسی ایمر بی ) نے یہ اطلاع دی ہے۔ آر سی ایم پی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سیمی ٹریلر ٹرک جمعرات کی صبح 11:40 بجے ایک بس سے ٹکر ا گیا۔ اس واقعہ میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور "10 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور افسران جائے وقوعہ پر ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ونی پیگ کے مغرب میں واقع کار بیری قصبے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے وقت ڈاؤ فن شہر سے معمر شہریوں کو لے جانے والی بس ہائی وے پر لین پار کرتے ہوئے ٹرک  سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد بس شعلہ پوش ہوگئی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button