جنرل نیوز

ہمارا بھارت امن کا گہوارہ ہے۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

مہیلا امپاورمنٹ پارٹی دفترحیدر آباد، دہلی، ممبئی اور بنگلور میں جشن یوم آزادی منایا گیا

نئی دہلی ( پریس ریلیز / مطیع الرحمن عزیز) ہمارا بھارت پیارا بھارت دنیا کے ان عظیم الشان ملکوں میں سے ایک ملک ہے جسے ہم امن کا گہوارہ کہتے ہیں۔ ہمارا بھارت پھولوں کے ایک گلدستے کی طرح خوشبو دار ہے، جس میں بسنے والے سیکڑوں قسم کے مذاہب اور اس کے ماننے والے افراد اپنی اپنی خوشبو سے اس چمن کو معطر کرتے ہیں۔ یہاں ہم بھائی چارہ کے ساتھ ہزاروں سال سے رہتے آئے ہیں، اور آئندہ بھی بھائی چارہ کی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا میں اپنے ملک کا نام فخر سے اونچا کریں گے، ہمارا جھنڈا ترنگا جو کثرت میں وحدت کی مثال پیش کرتا ہے ، ہمارے دلوں کی گہرائیوں سے اس کی عزت وتوقیر ہے، ہماری جانیں اس ملک اور اس کی شان ترنگے کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قربان ہیں۔ ہم اسی ملک کی مٹی میں پل کر بڑے ہوئے ہیں اور یہیں کی مٹی کو اپنے اوپر چادر کی طرح ڈھانپ کر زندگی کو خیر آباد کہتے ہوئے ہمیشہ کی نیند میں اسی سرزمین کی آغوش میں سو جائیں گے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا۔ ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا۔ ان خیالات کا اظہار مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی قومی صدر اور ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے 15 اگست کو 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا فہرانے کی تقریب میں اپنے خطاب کے درمیان کیا۔


مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر برائے اتر پردیش نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی حیدر آباد، دہلی ، ممبئی اور بنگلور کے دفاتر نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا۔ دہلی میں مطیع الرحمن عزیز کی سرکردگی میں جھنڈا فہرانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں درجنوں افراد۔ مطیع الرحمن عزیز، ارشاد احمد کاظمی، ماسٹر ذاکر حسین، ایاز احمد خان، شعیب الرحمن عزیز، نایاب ارشد ، ندیم احمد، فیاض احمد، فراز احمد نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کی تقریب وزیر آباد دہلی میں منعقد کی گئی۔ جس میں شرکت کنندگان نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنی اپنی آراءکو سامعین کے سامنے پیش کیا۔ اور ایک دوسرے کے خیالات بغور سنتے ہوئے حب الوطنی کو فروغ دینے کی بات دہرائی ۔

ممبئی میں مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی شہر ممبئی صدر محترمہ سنیتا تاپسندریا نے بھی یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا۔ اور سامعین کے لئے اپنے پرمغز خطاب سے لوگوں کے دلوں کو محظوظ کیا۔ اس کے علاوہ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی شہر ممبئی کے کئی اہم کارکنان نے تقریب میں حصہ لیا۔ فہمیدہ شیخ۔ سارجہاں شیخ، ریہانہ خاتون، فرہانہ خاتون ، شنعان شیخ، جاوید احمد خان ، ندیم احمد دلوی، پرویز سید ودیگر کئی معزز پارٹی کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگایا۔ اس کے علاوہ بنگلور میں جناب عمران احمد پہلوان نے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی جانب سے یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں محمد شریف، محمد پاشا اور دیگر درجنوں افراد نے جھنڈا فہرانے کے پروگرام میں حصہ لیا۔ اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر جشن آزادی کے پروگرام کامیاب بنایا۔


عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ذریعہ قائم کی گئی خواتین کی بہبود اور ملک میں انصاف کے قیام کی خاطر پارٹی ایم ای پی کے تمام کارکنان حب الوطنی اور بھائی چارہ کو فروغ دینے والے اور بھارتیہ تہذیب و ثقافت کو اپنے دلوں میں بسانے والے ہیں۔ بھائی چارہ ملک کے ہر ہر باشندہ کے خمیر میں بسی ہوئی طاقت ہے۔ اور اسی طاقت کے ذریعہ ملک بھارت آج دنیا کے کونے کونے میں اپنا جھنڈا ہر میدان میں اونچا کرکے آگے بڑھ رہا ہے۔ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اولین نکات میں ساری برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات فوقیت کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ اور خواتین کے خلاف ہو رہے ظلم اور نا انصافی اور ملک میں ختم ہوتی ہوئی بھائی چارگی کے لئے پارٹی ایم ای پی کا ہر کارکن کام کرے اس بات کی عہد بندی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہمیشہ اپنے خیالات کے اظہار میں نوٹ کرایا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ چونکہ خود ہر طبقات میں جانی پہچانی اور مانی جاتی ہیں، اور اولین دنوں سے خدمت خلق میں بغیر کسی ذات اور برادری کی تفریق کئے ہوئے ہر انسان کی عزت و توقیر ضروری ہے اس مزاج اور ضرورت کو عام کرنے کا کام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button