جنرل نیوز

جگتیال امارات ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

جگتیال _24 اگست ( اردولیکس) جگتیال امارات ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی گئی۔ اور گستاخ رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

صدر امارات ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری کی قیادت میں سنٹرل کمیٹی کے عہدیداروں اور مختلف ذیلی کمیٹیوں کے عہدیداروں نے آج شام جگتیال پولیس اسٹیشن پہنچ کر ٹاون سب انسپکٹر کو تحریری شکایت درج کروائی۔

اس موقع پر صدر مجلس جگتیال یونس ندیم، کمیٹی کے عہدیدار غیاث الدین،  خواجہ نعیم الدین منظور، محمد ساجد ،اقبال حسین مجاہد پٹواری، عرفان اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button