جنرل نیوز

ملعون راجہ سنگھ کیخلاف سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج جمعیت العلماء نظام آباد کی کمشنر پولیس ناگاراجو کو یادداشت

نظام آباد:24/ اگست (اُردو لیکس)امن اور انصاف کے دشمنوں کیخلاف مناسب کارروائی کرنے اور ملک کے سنگین خطرہ بننے والے ملعون رکن اسمبلی گوشہ محل حیدرآباد بی جے پی راجہ سنگھ اپنی مجرمانہ سازش، دانستہ اور بددیانتی پر مبنی دھمکیاں دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے جمعیت العلماء (محمود مدنی گروپ) نظام آباد کے وفد نے آج کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو سے ملاقات کرتے ہوئے حافظ پیر شبیر احمد سابق رکن قانون ساز کونسل و ریاستی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی توسط سے ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گستاخ رسول ؐ کیخلاف دفعات 120B,121,153,153A, 153AA, 153B,295A,298, 504,505(1)(c) اور 505(2) 506R/w34IPC سکشن کے تحت سائبر لاء مقدمات درج کرنے کی اپیل کی۔ جمعیت العلماء کے وفد نے کمشنرپولیس کو بتایا کہ ریاست کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے راجہ سنگھ نے نبی آخرالزماں ؐ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل کیا تھا جس کی وجہ سے اقطاع عالم کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید صدمہ ہوا ہے۔ اس موقع پر سید سمیع اللہ صدر جمعیت العلماء، محمد عنایت علی افروز خازن، مولانا ارشد علی جوائنٹ سکریٹری، حافظ فہیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button