تلنگانہ

تلنگانہ میں ہفتہ کو تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کے باوجود بعض میڈیکل کالجس نے طلبہ کو کالج آنے کی دی ہدایت

حیدرآباد 16- ستمبر (اردو لیکس ) حکو مت تلنگانہ نے 17- ستمبر کو یوم قومی یکجہتی منانے کے اعلان کے پیش نظر ریاست بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ھے لیکن بعض میڈیکل کالجس کے  انتظامیہ نے اپنے طلباء وطالبات کو واٹس ایپ میسج کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ 17- ستمبر ہفتہ کو تعطیل نہیں رہے گی اس طرح کے اعلان سے طلباء اور ان کے سرپرستوں میں بے چینی پائی جاتی ہے حکومت بالخصوص متعلقہ محکمہ کو اس جانب فوری توجہ دینے ضرورت ہے ـ سرپرستوِں کا کہنا ہے کہ جب تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تو کیا میڈیکل کالجس تعلیمی اداروں کی تعریف میں نہیں آتے?

متعلقہ خبریں

Back to top button