جرائم و حادثات

کاماریڈی میں بین ضلعی عادی سارق گرفتار  _  اے ایس آئی کاماریڈی پرساد کی پریس کانفرنس 

کاماریڈی:21/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان اُردو لیکس) کاماریڈی پولیس نے مختلف ایک ایسے سابقہ مجرم کو گرفتار کیا ہے جو خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے راہ گیروں کو ڈرا دھمکا کر لوٹ رہا تھا۔ اے ایس آئی کاماریڈی پرساد نے دیون پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاریہ ماہ کی 17 تاریخ کو سداشیو نگر کے ساکن لنگا بوینا راجیہ نامی ایک معمر شخص شام میں کاماریڈی آیا اور اپنی ایکسل پر واپس گھر پہنچ رہا تھا کہ ٹیکریال کے قریب اسے ایک شخص نے روک کر اس کی ایکسل پر نمبر پلیٹ موجود نہیں ہے کہے کر اپنی شناخت کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے راجہ سے 6ہزار روپئے اور سیل فون چھین کر فرار ہوگیا۔

 

متاثرہ شخص کی شکایت پر دیون پلی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت نرمل ضلع کے منڈل کرشنا راؤ پیٹ کے ساکن جنوت وینکٹ رامنا کی حیثیت سے کی گئی۔ منگل کے دن ٹیکریال کے حدود میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی تھی کہ وینکٹ رامنا کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم 2018 ء میں نرمل، مامیڈا،آرمور، موپال، ڈچپلی، بھیمگل، کاماریڈی کے حدود میں موٹر سیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل کی سزاء اور پی ڈی ایکٹ لگایا گیا تھا۔ 2019 ء میں چنچل گوڑ ہ سے اس کی رہائی عمل میں آئی تھی۔ بعد میں دیون پلی، مامیڈا، لکشمن، چندہ، نرمل رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں مختلف سرقہ کی وارداتوں میں ملوث رہنے پر نرمل پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

 

اس ماہ کی 9 تاریخ کو جیل سے رہائی کچھ ہی دنوں بعد اپنے گھر پر قیام پذیر تھا۔ 17 / تاریخ کو آرمور میں ایک بائیک چوری کرنے کے بعد وہ کاماریڈی جارہا تھا۔ اندلوائی کے قریب اس نے ایک شخص سے فون کا سرقہ کیا۔ ٹیکریال کے پاس پولیس ظاہر کرتے ہوئے راجیا سے نقد رقم اور فون چھین لیا تھا۔ بعدازاں اس نے کاماریڈی میں آکر مزید سیل فونس کا سرقہ کیا۔ ملزم نے تمام جرموں کا اعتراف کرنے پر ملزم کو ریمانڈ کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاماریڈی سرینواس ریڈی نے کیس کے معمہ کو حل کرنے پر اے سی پی پرساد، کانسٹیبل کرن، راما سوامی کی ستائش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button