حیدرآباد کو سگنل فری سٹی بنانے کا منصوبہ: چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد ۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت حیدرآباد کو ٹریفک فری سٹی بنانے کی سمت میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کو سگنل فری سٹی کے طور پر ترقی دینے کے لیے پہلے ہی منصوبہ بندی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف سڑکوں کی توسیع ٹریفک مسئلہ کا مستقل حل نہیں، بلکہ شہری ٹرانسپورٹ نظام میں جامع تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔ اسی مقصد کے تحت حکومت “تھری لیول ٹرانسپورٹ ماڈل” نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے، جس میں زیر زمین انڈر پاس، سطح زمین پر سڑکیں اور اوپر ایلیویٹڈ کوریڈورس تعمیر کیے جائیں گے۔
چیف منسٹر کے مطابق اس ماڈل سے ٹریفک کے دباؤ کو تقسیم کرنے میں مدد ملے گی، گاڑیوں کی آمد و رفت تیز ہوگی اور ٹریفک جام کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حیدرآباد کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے منصوبہ بند انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔



