نیشنل

فلمی پردے کے ہیرو وجئے اب اقتدار کے قریب – حکومت بنانے کے لئے درکار اکثریت حاصل کرلی

تمل ناڈو کی سیاست میں کئی دنوں سے جاری زبردست سیاسی ڈرامے کا بالآخر اختتام ہو گیا اور اداکار سے سیاست داں بننے والے وجئے نے اقتدار کی دہلیز تک رسائی حاصل کر لی۔ ان کی جماعت تملگا ویٹری کڑگم (TVK) نے حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کرتے ہوئے ریاست کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر کر دیا ہے۔

 

سیاسی منظرنامے میں اس وقت اہم موڑ آیا جب ودوتلائی چروتھائیگل کچّی (VCK) نے بھی ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کی دوپہر وی سی کے سربراہ تھیروماؤلاون نے وجئے کو باضابطہ حمایت کا مکتوب پیش کیا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

 

اس سے قبل کانگریس، سی پی آئی اور سی پی ایم بھی وجئے کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت دے چکی تھیں۔ وی سی کے کی شمولیت کے بعد ٹی وی کے نے 118 کے جادوئی ہندسے کو عبور کر لیا، جس کے ساتھ ہی تمل ناڈو میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل تقریباً طے ہوگئی ہے۔

 

فلمی پردے پر سپر اسٹار کے طور پر راج کرنے والے وجئے اب سیاسی میدان میں بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ تمل ناڈو کی سیاست ایک نئے دور میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button