جنرل نیوز

حلقہ اسمبلی آرمور کے مساجد، عیدگاہ، قبرستان کیلئے منظوری ترقیاتی فنڈ کی اجرائی کیلئے سمیر احمد کی نمائندگی

نظام آباد: 28 ستمبر (ای میل)سمیر احمد حرکیاتی قائد ٹی آرایس پارٹی ضلع نظام آباد نے چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی جس میں حلقہ اسمبلی آرمور کے مساجد، عیدگاہ، قبرستان کیلئے حکومت کی جانب سے منظورہ فنڈ کی فی الفور اجرائی عمل میں لانے کے سلسلہ میں نمائندگی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے مساجد، عیدگاہ، قبرستان کے مسائل کو علم میں لانے پر انہوں نے حکومت کو رپورٹ پیش کی حکومت نے ان ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے وقف بورڈ کے ذریعہ تین کروڑ 78 لاکھ رقم منظور کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن رقم کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی آرمور کے مساجد، عیدگاہ، قبرستان کیلئے منظورہ فنڈ کی اجرائی عمل میں لانے پر زور دیا۔ سمیر احمد نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پرنسپل اقلیتی بہبود اور ضلع کلکٹر نظام آباد کو بھی یادداشت حوالے کی گئی تاکہ جلداز جلد فنڈ کی منظوری عمل میں آسکے۔ چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان نے قائد ٹی آرایس پارٹی سمیر احمد کو تیقن دیا کہ مساجد، عیدگاہ و قبرستان کیلئے فنڈ کی جلد از جلد اجرائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button