تلنگانہ

تعمیر ملت کے73 ویں یوم رحمتہ ا للعالمین اسپورٹس مقابلے شروع پہلے دن کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے مقابلوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (پریس نوٹ)معروف سابق کرکٹرسید ایوب حسینی نے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے73ویں یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب کے ضمن میں کرکٹ کے مقابلوں کے آغاز کے لئے ریڈ ہلز گرآونڈ پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس طرح انہوں نے یوم رحمتہ اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح انجام دیتے ہوئے اس روایت کا احیاء کیا جس کی بنیاد ان کے والد بانی تعمیر ملت، سید خلیل اللہ حسینی مرحوم نے75 سال پہلے قائم کی تھی ۔ اس سال یوم رحمتہ

ا للعالمین تقاریب کے سلسلہ میں کرکٹ کے ساتھ ہی ساتھ فٹبال، والی بال، کبڈی ، کراٹے،شوٹنگ،آرم ریسلنگ اور دو ٹکنالوجی یعنی کوڈنگ اور روبوٹکس کے مقابلے بھی منعقد کئے رہے ہیں ۔ یہ مقابلے یکم اکٹوبر سے 8؍اکٹوبر تک منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں کے لئے مقرر پہلے دن کرکٹ کے مقابلوں کےساتھ ہی ساتھ ہائی اسکول گرآونڈ گولکنڈہ پرفٹ بال اور مغل پورہ انڈور گرآونڈ پر والی بال کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا ۔ والی بال کے مقابلوں کا تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری عمر احمد شفیق اور فٹبال کے مقابلوں کا ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈآئرکٹر محمد نظام الدین نے رسماٌ افتتاح انجام دیا ۔

یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب کے سلسلہ میں گزشتہ کئی سالوں سے کھیل کود کے مقابلوں کے انعقاد کو روک دیا گیا تھا ۔کرکٹرسید ایوب حسینی نے اس سال یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب میں کھیل کود کے مقابلوں کی دوبارہ شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں انہوں نےایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے
چیرمین محمد لطیف خان کے مشورہ اورتعاون کو سراہا ۔ محمد لطیف خان کو 73ویں یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب کا صدر استقبالیہ بنایا گیا ہے۔

یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب میں کرکٹ کے تمام مقابلے یکم اکتوبر تا 6 اکٹوبر ریڈ ہلز پلے گراؤنڈ پر، فٹ بال مقابلے یکم تا 3 اکٹوبر گولکنڈہ ہائی اسکول گراؤنڈ پر،کبڈی کے مقابلے 3 تا 5؍اکٹوبر کیشوگری گرآونڈ چندرنارآئن گٹہ پر اور کوکراٹے و آرم ریسلنگ مقابلے 7؍ اکٹوبر کو وکٹری پلے گرآونڈ پر منعقد ہونگے جبکہ شوٹنگ کے مقابلوں کے لئے انٹگرل فاؤنڈیشن اسکول ٹولی چوکی پر 4 تا6 ؍ اکٹوبر انعقاد کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ٹکنالوجی کے مقابلے کوڈنگ اور روبوٹکس کے مقابلے 4 تا 8 ؍ اکٹوبر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع ماں صاحب ٹینک پر منعقد ہوں گے۔
یوم رحمتہ اللعالمین کے ضمن میں منعقدہ کھیل کود اور ٹیکنالوجی کے مقابلوں میں تقریباً سات ہزار طلباء و نوجوان حصہ لے رہے ہیں ۔
تمام مقابلوں میں کامیاب ٹیمس اور کھلاڑیوں کو 12؍ربیع الاول یعنی 9؍ اکٹوبر کو نمائش گرآونڈ پر منعقدہ جلسہ یوم رحمتہ اللعالمین کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button