جرائم و حادثات

حیدرآباد میں برہم شرابی نے سڑک پر کپڑے اتاردئیے

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مہم کے دوران ایک شخص نے اچانک نیم برہنہ ہوکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

یہ واقعہ حیدرآباد کے دلسکھ نگر راجیوچوک میں پیش آیا جہاں کل شب ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران ٹریفک اہلکاروں نے اس شخص کی بائیک کوروکنے کی کوشش کی تاہم اس شخص نے جس کی شناخت مدھو کے طور پر کی گئی ہے،نے اپنی گاڑی کو سڑک پر گرادیااور پھر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جب اس کے قریب جانے کی کوشش کی تو وہ ان سے الجھ گیا اور اچانک نیم برہنہ ہوگیا۔اس نے ٹریفک اہلکاروں پر شدید برہمی کااظہارکیا۔

ٹریفک پولیس نے لا اینڈ آرڈرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی جن کے وہاں پہنچنے کے بعد اس شخص کو منایاگیا جس کے بعد اس نے کپڑے پہننے کے لئے رضامندی کااظہار کیا۔اس نے الزام لگایاکہ ٹریفک پولیس نے اس سے بدکلامی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button