جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع کشن باغ 9 بمبر علاقے کے قریب آج رات فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ فائر کنٹرول روم کو رات 8.13 پر کال موصول ہوا جس کے ساتھ ہی چندولال برادری، راجندر نگر، یاقوت پورہ، گولی گوڑہ اور لنگر ہاؤز سے پانچ انجنوں کو مقام واقعہ پر روانہ کرکے آگ بجھانے کا کیا گیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ شیڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور مکمل فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اس قدر شدت کی تھی کہ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے آئے آگ کے شعلے کافی بلندی تک اٹھ رہے تھے اور سارے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے احتیاطی طور پر مقامی حادثہ کے قریب رہنے والے افراد کافی تخلیہ کروا دیا گیا نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ رات دیر گئے تک آگ بجھانے کا کام جاری رہا۔