جنرل نیوز

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے "امن فاؤنڈیشن”کے "لوگو”Logo”کا رسم اجرا انجام دیا ۔

سابق ریاستی وزیر و رُکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کے ہاتھوں "امن فاؤنڈیشن” عادل آباد کے "لوگو”Logo” کا رسمِ اجراء عمل میں لایا گیا۔قبل ازیں امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات احمد خان نے فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سابق وزیر و رُکن اسمبلی جوگورامنا کی شال پوشی کرتے ہوئے یادگاری مومنٹو پیش کرتے ہوئے امن فاؤنڈیشن کی جانب سے مستقبل میں کی جانے والی رفاہی فلاحی خدمات کے پروگراموں سے واقف کروایا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر و رُکن اسمبلی جوگو رامنا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کا خاتمہ عمل میں لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے امن فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کی ہمت افزائی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے عوام میں تعلیم،صحت اور انسانیت کی بہتری کے لیے مزید بہترین خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات احمد خان،پرمیشور کولتکر،شیخ کلیم، راہول گجبارے،شیخ عظیم،گجانند، شعیب،عادل آباد ڈسٹرکٹ یوتھ اسوسی ایشن صدر بالا شنکر کرشنا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button