مبارکباد
روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل _ ایڈیٹر عامر علی خان کو محمد امتیاز کی مبارکباد

روزنامہ سیاست کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری محمد امتیاز نے جمعرات کو دفتر سیاست پہنچ کر نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور ان کی شالپوشی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محمد امتیاز نے کہا کہ روزنامہ سیاست صرف ایک اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جس نے ملت کی ترقی و بہبود کے لئے صحیح رہنمائی کرتے آرہا ہے اس کے علاوہ ملت کے ہونہار طلبہ کی بھی تعلیمی رہنمائی کررہا ہے انہوں نے روزنامہ سیاست کی ملی اور سماجی خدمات کی ستائش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا