جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند رایکل کی جانب سے برادران وطن کے لیے ایک ظہرانہ بضمن ربیع الاول

جماعت اسلامی ہند رایکل کی جانب سے برادران وطن کے لیے ایک ظہرانہ بضمن ربیع الاول کا اہتمام کیا گیا ۔ ورتکا سنگم رایکل میں یہ پروگرام بصدارت جناب محمد نبی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند رایکل منعقد ہوا اس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مورا ہنڈمانڈلو چیرمین بلدیہ اور گنڈرا رمادیوی وایس چیرمین محمد نعیم الدین ضلعی صدر ۔ رمیش پنتلو کایتی شنکر ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ امبیڈکر سنگم ۔ کوآپریٹیو سوسائٹی چیرمین ریڈی صاحب ۔ محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ ۔ محمد مشتاق منو صدر مسلمانان رایکل ۔ جناب زین الدین صاحب قاضی شہر ۔ اور تلگو مقرر جناب غوث الرحمن صاحب کورٹلہ موجود تھے ۔ موصوف نے تفصیل کے ساتھ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف پیش فرمایا ۔

تمام مہمانان خصوصی نے جلسے سے خطاب فرمایا چیرمین و نایب چیرمین بلدیہ نے اپنے خطاب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر اگر آج کے زمانے میں لوگ عمل کرنے لگ جائیں تو دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے اور کہا آج ہی سے سننے والے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ یہ عہد کرے کہ میں کچھ نہ کچھ کسی ایک تعلیم پر عمل کا کرے پھر دیکھیں سماج خود بہ خود تبدیلیاں واقع ہونگی ۔ کایتی شنکر نے کہا کہ محمد صاحب کی تعلیمات میں جو مساوات کا درس ہے اسے اپنا لیا جائے تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔ اور دنیا سے ظلم وتشدد ختم ہو سکتا ہے ۔ جناب محمد نبی صاحب نے صدارتی خطاب فرمایا ۔ اور آپ ہی کے ہدیہ تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ اور حاضرین کے لئے ظہرانہ کا انتظام شمشیر الحق ۔ محمد عبدالنعیم ۔ عبدالقادر صاحب نیے اراکین جماعت اسلامی ہند رایکل و دوسرے نوجوانان رایکل نے بہت عمدہ انداز میں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button