ایجوکیشن

معلمہ زرینہ بیگم اور ظہیرالدین منیار کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

معلمہ زرینہ بیگم اور ظہیرالدین منیار کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

نارائن پیٹ: 5 ستمبر (اردو لیکس) ضلع مستقر نارائن پیٹ میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ریاستی حکومت و محکمۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام لکشمی فنکشن بینکوئٹ ہال میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2026 سے نوازا گیا۔

 

اس موقع پر ڈی ای او گوند راجو نے اساتذہ کو ایوارڈ اور اسناد پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔سال حال نارائن پیٹ ضلع سے اردو میڈیم سے معلمہ زرینہ بیگم صاحبہ دختر عبدالرحمن صاحب چاند مرحوم، (ایم پی پی ایس اوٹکور) اور ظہیرالدین منیار (جی یو پی پی ایس لعل مسجد اسکول) کو طلبہ کی تعلیمی ترقی اور تدریسی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

 

اس موقع پر فرید الدین ٹنگسال، صباء سلطانہ (ریاستی نائب صدر پی آر ٹی یو)، ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم، افرادِ خاندان، دوست و احباب، اسکول اسٹاف، شاگردوں، پی آر ٹی یو قائدین اور نارائن پیٹ اردو ٹیچرس فورم کے اراکین نے دونوں اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button