سید مکرم نیاز ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر نیشنل ہائی ویز محبوب نگر ڈیویژن مقرر

۔سید مکرم نیاز اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کی حیثیت سے محکمہ عمارات و شوارع کے سنٹرل بلڈنگس ڈویژن حیدرآباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ متذکرہ محکمہ کی حالیہ تنظیمِ نو کے بعد سال 2024-25 کے پروموشن پینل کے تحت، سیناریٹی لسٹ کے مطابق منتخب اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس کے ساتھ انہیں بھی ترقی دی گئی اور جی.او 168 کے ذریعے محکمہ عمارات و شوارع کے نیشنل ہائی ویز ڈویژن (محبوب نگر) میں بحیثیت ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر (ٹیکنکل) ان کا تقرر عمل میں آیا۔ جس کا انہوں نے 29اپریل2025کو جائزہ حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ مکرم نیاز حیدرآباد کے ممتاز شاعر رؤف خلش (مرحوم) کے فرزند ہیں اور حیدرآباد کے جدید افسانہ نگاروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کے افسانوں کے اولین مجموعہ ”راستے خاموش ہیں“کو تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اور مغربی بنگال اردو اکیڈیمی نے فکشن کے زمرے میں سال 2022ء کا انعام اول عطا کیا ہے۔