ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی 

نارائن پیٹ: 12 نومبر (اردو لیکس) مولانا ابوالکلام آزاد کے 134 یوم پیدائش کے موقع پر نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی کالج بوائز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت پرنسپل جگدیش ریڈی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر گویندا راجن’ صدر ضلع مجلس عبدالقادر منڈاسگھر’ محمد عارف ٹی آر ایس لیڈر’ وحید جاجاپور نے شرکت کی۔اس موقع پر کالج کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کے گے۔ اور کالج کے اسٹاف کو انکی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کالج لکچررس’ طلباء موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button