تلنگانہ
تلنگانہ ایس ایس سی امتحان کے نتائج کی تاریخ اور وقت کا اعلان

تلنگانہ میں لاکھوں طلبہ جس دسویں جماعت کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، ان کی ریلیز کی تاریخ طے کر دی گئی ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی چہارشنبہ، 30 اپریل کو دوپہر ایک بجے رویندر بھارتی میں ان نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس بات کی تصدیق محکمہ سرکاری امتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کی گئی ہے۔
ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات 21 مارچ سے 4 اپریل تک منعقد ہوئے تھے، جن میں تقریباً پانچ لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی تھی۔ جوابی پرچوں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے اور مارکس میمو دینے کے طریقہ کار پر بھی مکمل وضاحت حاصل ہونے کے بعد حکام نے نتائج کے اجرا کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج آن لائن چیک کر سکیں گے۔