ہیلت

یونانی دواخانہ سرکاری نظام آباد میں( 5 )بستروں پر مشتمل شعبہ کا آغاز 

میئر بلدیہ نیتو کرن کارپوریٹریم اے قدوس کے ہاتھوں شاندار افتتاح 

نظام آباد 14/ نومبر ( محمد یوسف الدین/اردو لیکس) محکمہ آیوش کے تحت سرکاری یونانی دواخانہ لائین گلی نظام آباد میں (5) بستروں پر مشتمل ان پیشنٹ شعبہ کا آج نظام آباد میئر بلد یہ نیتو کرن اور کارپوریٹر ایم اے قدوس کے ہاتھوں شاندار پیمانے پر افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی میئر بلد یہ نیتو کرن شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں وزیر صحت ہریش راؤ الو پیتھی کے ساتھ یونانی علاج کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ زمانہ قدیم میں یونانی دواؤں وطریقہ کار سے ہی علاج کیا جاتا رہا ہے میئر نیتو کرن نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بہتر علاج کیلئے پبلک ہیلت سنٹر س اور آنگن واڑی سنٹرس میں خواتین کا علاج کیا جا رہا۔ ہے یونانی دوا خانے میں ان پیشنٹ کے ذریعہ علاج کیا جانا بہترین اقدام ہے اور اس یونانی دواخانے میں جلد ہی یو گا کی بھی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے انہوں نے عوام سے ان سہولتوں سے استفادہ کی خواہش کی ہے کارپوریٹر یم اے قدوس نے مخاطب کرتے ہوئے وزیر صحت ہریش راؤ کے اقدامات کی ستائیش کی اور کہا کہ اس دواخانے کی کمپاونڈ وال کی تعمیر اور اور پانی کی سہولت کیلئے بورویل نصب کروانے کا تیقن دیا۔ کارپوریٹر یم اے قدوس نے ان پیشنٹ علاج کی سہولتوں کے پیش نظر طبی اسٹاف وڈاکٹرس کی سہولت فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اور ہر ممکن تعاون و مدد کا وعدہ بھی کیا رکن ریاستی حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نوید اقبال نے مخاطب کرتے ہوئے یونانی دوا خانے کے مختلف شعبوں کے نام اُردو زبان میں بھی تحریر کروانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یونانی علاج کے سلسلے میں تمام مواد و معلومات اُردو زبان میں دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے بعد نیا زمانہ بھی یونانی علاج سے مستفید ہو رہا ہے نوید اقبال نے کہا کہ زبان پر کسی کی اجارہ داری نہیں اور نہ ہی کسی ذات و طبقہ سے جوڑا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں یونانی میڈیکل کالج کے قیام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں طبی شعبہ میں اصلاحی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ۔ الو پیتھی کے ساتھ ساتھ یونانی علاج کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اس پروگرام سے ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ یونانی و سنت راؤ ، ڈاکٹر رمن موہن ، ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر آیوش روی نائک نے بھی مخاطب کیا اس پروگرام میں سینٹر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فصیح الدین یونانی دواخانہ نظام آباد ، نوڈا ڈائریکٹر اختر احمد خان۔ ٹی آر ایس قائدیم اے جلیل کے علاوہ ڈاکٹر سں ، میڈیکل اسٹاف اور کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اس موقع پر میئر بلدیہ نیتو کرن، کارپوریٹریم اے قدوس ، رکن ریاستی حج کمیٹی نوید اقبال کا خیر مقدم کرتے ہوے شا لپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button