تلنگانہ

پولیس تحویل میں قدیر خان کی موت _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ازخود سماعت کا کیا فیصلہ _ کل منگل کو ہوگی سماعت

حیدرآباد _ تلنگانہ میں 37 سالہ قدیر خان کی سنسنی خیز موت کے واقعہ کا ہائی کورٹ نے سخت نوٹ لیا ہے ۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے اخبارات میں شائع ہونے والی قدیر خان کی موت کی خبروں پر اس کیس کو سماعت کے لیے ازخود نوٹ ( سوموٹو)  لیا ہے

چیف جسٹس جسٹس اجیولب بھویان کی سربراہی والی بنچ منگل کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری، ڈی جی پی، میدک ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ آئی کو فریقین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button