ایجوکیشن

جگتیال میں آیٹا کی ضلعی تعلیمی کانفرنس

ریاستی صدرآیٹا محمد یقین الدین نے اساتذہ میں آیڈیل ٹیچر ایوارڈس تقسیم کئے

جگتیال : آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائیش و قومی یوم تعلیم کے ضمن میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر س اسوسی ایشن ضلع جگتیال کے زیر اہتمام ضلعی تعلیمی کانفرنس و تقسیم آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ تقریب کا 20 نومبر کو دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال زیر صدارت جناب محمدیقین الدین صاحب ریاستی صدر آئیٹا انعقاد عمل میں آیا ۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد ہمہ گیر شخصیت کے مالک، ہندو مسلم اتحاد کے علم بردار تھے آج مولانا آزاد کے نظریہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور آج جو سائنس وٹکنالوجی کے علوم میں ملک ترقی کر رہا ہے وہ مولانا آزاد کی قومی تعلیمی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ اُردو اساتذہ کو متحدہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمانانِ خصوصی محترمہ بی ۔ گائیتری یم ی او جگتیال نے کہا کہ اساتذہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور یل یف یل پر روشنی ڈالی جبکہ شعیب لطیفی صاحب نے "ایک اچھے معلم کی خصوصیات اور ذمہ داریاں” کے مو ضوع پر بات کی. جناب محمد مقیم الدین نے اس پروگرام کی نظامت کی۔
آءیٹا ضلعی صدر محمد امتیاز الرحمن نے تنظیمی کارکردگی پیش کی، جناب محمد فہیم الدین نے آءیٹا کا تعارف پیش کیا۔
ضلع جگتیال سے مختلف زمرہ جات سے مختلف اساتذہ کو ایوارڈز دیئے گئے جن میں اسماء کوثر ایس اے انگریزی قاضی پورہ ہائی سکول ، عثرت صدیقہ یس جی ٹی دھرور کیمپ، محمد ساجد لکچرر، محمد قمر الدین معاذٹمریزبائیز جگتیال، شیخ یعقوب ایڈیڈ ٹیچر، نسرین سلطانه اسٹانڈرڈاسکول، محمد اسمعیل اسٹنٹ پروفیسر، حافظ ظفیرحمدصاحب مدرسہ ٹیچر، محمد شمیرلکچرر،رحمت علی لکچرر کورٹلہ، حافظ لیق صاحب کورٹلہ، محمد شاہد علی یس جی ٹی کورٹلہ ،واجد خان یس اےکورٹلہ، منظور الحسن یس اے کورٹلہ ، عبد الجامع کورٹلہ ، ام ہاجرہ یس جی ٹی کورٹلہ ، حافظ مطیع الرحمن صاحب ڈی پی یس جگتیال شامل ہیں۔ اعزازی مہمانان میں عبد الرحیم صاحب یچ یم فورٹ ہائی اسکول ، عبد اللطیف صاحب یچ یم قافی پورہ ، کے علاوہ محمد منعیم الدین موظف پی جی یج یم نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر کورٹلہ یونٹ صدر عقیل صاحب، سکریٹری آصف خان صاحب، خاتون کنوینر فاطمہ صاحبہ، جگتیال یونٹ صدر مقیم الدین صاحب، سکریٹری امجد حسین صاحب،جاتا کنوینر غوثیہ صاحبہ،ابراھیم صاحب نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی. یوسف علی صاحب نے کلمات تشکر ادا کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button