این آر آئی

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کروپروگرام۔ 50 ہزار سے زیادہ غیر ملکی طلباء کا رجسٹریشن

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب میں برسرے کار خارجی باشندوں کے بچوں کو اسکولی تعلیم کے بعد اعلی تعلیم کے حصول کے لئے اپنے وطن لوٹنا پڑتا تھا۔ حالیہ عرصہ میں سعودی وزارت تعلیم نے “سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرو” پروگرام کا اعلان کیا۔ جس کا عوام میں زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ اس کا ثبوت وزارت تعلیم کے اس بیان سے ملتا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرو‘ پلیٹ فارم پر پچاس ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ نے اپنے نام رجسٹریشن کروائے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے شارجہ میں تعلیم کی بین الاقوامی ایکسپو نمائش میں سعودی جامعات کے طالب علموں اور اساتذہ کی موجودگی میں یہ بات کہی۔
شارجہ نمائش میں سعودی اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بڑی تعداد میں طالب علموں نے اسٹال کا دورہ کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں سعودی جامعات میں داخلہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔ وزارت تعلیم نے بتایا کہ پچاس ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات نے پلیٹ فارم پر اندراج کرایا ہے اور یہ پلیٹ فارم جنوری 15، 2023 تک اندراج کے لیے کھلا رہے گا۔ اس میں اردو سمیت 10 زبانوں میں اندراج کرایا جاسکتا ہے۔اس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک کے طلبہ سعودی عرب میں تعلیم کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button