جنرل نیوز

علم حاصل کرو اورظلم سے بچو

احسن المدارس نوی پیٹ میں اصلاحی مجلس سے مولانا عبدالقوی صاحب کاخطاب

تلخیص
عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیة علماء
ضلع نظام آباد. تلنگانہ
9505057866

فرمایاکہ علم ایک روشنی ہے اورجہل اندھیرا ہے اس لےء ہر مسلمان مردوعورت کو دین کا علم اوراسلام کی ابتدای بنیادی باتوں سے واقف ہونا لازم اورضروری ہے علم ملتا ہے علماء کے پاس اس لےء اسلےء علماء کی صحبت میں رہو ان کی مجالس میں بیٹھواور
علماء سے قریب رہو اس میں دوفائدے ہیں ۔۔
1نامعلوم چیزوں اور مسائل کس علم حاصل ہوگا جس سے عمل کرکے کامیاب ہوں گے
2 اگر عمل نہ بھی کرسکے تو کم ازکم اپنی بے عملی پر شرمندہ ہوکر کامیاب ہوجائیں گے
حکیم الامة مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ نے
فرمایا کہ علم حاصل کرو خواہ کتابوں میں پڑھ کر یا علماء سے پوچھ پوچھ کر اسی علم کی اہمیت کے پیش نظر کہا جارہا ہیکہ
علماء کی صحبت اختیار کرو بہت فائدہ مند ہے یقینا
علم سے عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
آگر عمل کرلے تو بھی کامیاب اوراگر کسی وجہ سے عمل نہ کرپاے تو نہ کرنے پر ندامت ہوگی جس سے بھی کامیابی کاراستہ ملتا ہے
جس کے پاس علم نہیں ہوگا وہ جاہل ہی رہے گا اورجہالت کی وجہ سے کچھ بھی عمل نہیں کرسکے گا اور نہ کامیاب ہوگا
اب حصول علم کے لےء
باضابطہ کسی مدرسہ میں علم حاصل نہ کرسکو تو کوی حرج نہیں ہے علماء کی کثرت ہے کچھ وقت ان کی صحبت میں رہو اورپیش آمدہ دینی ودنیوی علمی وعملی مسائل پوچھتے رہو ۔
ؓمعلوم نہ ہونا۔اللہ کے نزدیک کوی عذر نہیں ہے باری کل روز قیامت سوال کریں اور یہ جواب دیں کہ مجھے معلوم نہیں ہے تو اللہ کے نزدیک آپ کو معلوم نہ ہونا کوی عذر شمار نہیں کیا جاے گا۔وقت نکالیں اور علماء سے مل کر اس بے علمی والی جہالت سے نکلیں اورکوشش کریں
اج بے کار کام بلکہ گناہوں کے کاموں کے کےء بھی ہم لوگ وقت نکال لیتے ہیں مگر علم حاصل کرنے کے لےء کوی وقت نہیں نکال سکتے ہیں اپنے دین ومذہب کی باتوں سے بے خبر ہوکر زندگی گذارنے کے لے آج تیار نظر آتے ہیں مگر علم حاصل کرنے اور جہالت سے نکلنے کے کوی وقت نہیں نکالتے ہیں ۔حالانکہ
دین نام ہے علم کا اور علم عالم سے لیا جاسکتا ہے جاہل سے نہیں جوچیز جہاں سے ملتی ہے وہ وہیں سے لی جاسکتی ہے گوشت کو گوشت والے کی دوکان سے دودھ کو دودھ والے کی دوکان سے تو پھر علم کو جاہلوں سے نہ لیا جاے بلکہ علماء کرام اور دین کے جاننبےوالوں سے لینا چاہیے
اس کے علاوہ ایک کام یادرکھ لیں جو نہیں کرنے کا ہے یعنی اس سے بچنے کا ہے اوروہ ہے ظلم
ظلم ایک بڑا گناہ ہے اس سے بچنا لازم ہے گناہ کبرہ ہے
سب سے بڑا ظلم اللہ کے ساتھ کسی کو شرک کرناہے حکیم لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوے فرمایا اور باری تعالی نے اس کو قرآن مجید میں نقل فرمایا کہ
یابنی لاتشرک باللہ ان الشرک لظلم عظیم
اللہ کی وحدانیت میں کسی اورکوشریک کرنا یہ شرک ہے اس کو ظلم عظیم کہاجاے گا۔اس کے علاوہ بھی شرک کی کئ قسمیں ہیں جو سب کی سب حرام وناجائز ہے ۔ایک ظلم ہے
فرائض کو ادانہ کرنا۔
حرام کام کرنا بھی ظلم ہے
ہر قسم کی معصیت ظلم ہے اس لےء اللہ کی ہر اعتبار سے نافرمانی سے بچنا چاہیے
اوریادرکھیں مسلمانو۔۔۔۔
گناہ سے بندہ کا ایمان کمزور ہوجاتا ہے اورکمزور ہوتے ہوتے ایک دن یہ ایمان ختم ہی ہوجاتا ہے اس لے گناہوں سے بچ کر اپنے ایمان کو مضبوط بنائیں
آج سماج اورمعاشرہ میں ظلم کرناایک عام سی بات ہوگی ہے ہر ایک انسان دوسرے پر ظلم کررہا ہے اورخوب یادرکھو
دنیا میں اگر چالاکی اورہوشیاری کرکے لوگوں پر ظلم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے کسی کی زمیں ہڑپ لیں گے مال دبالیں گے سب کچھ کرلیں گے
لیکن کیا اللہ کے سامنے کھڑے ہونے کا تم کو ڈرنہیں ہے کیا تم کو موت نہیں آے گی ظلم کرنے والے خواہ کسی کا سہارا لے لیں لیکن کل روز قیامت کسی کی سفارش اور تعلقات کام نہیں آئیں گے انسان تو انسان بلکہ
دنیا میں کسی بھی مخلوق خداپر بھی ظلم کی اجازت نہیں
ہے ۔کسی کی جان یا مال یا عزت کونقصان پہونچانا یہ ظلم ہے جس کی قطعا اسلام میں گنجائش نہیں ظلم کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ظلم سے باز آجائیں ہمیں تعلیم دی گیء کہ
مظلوم کی آہ سے بچنا چاہیے ۔
دوگناہ ایسے ہیں جن کی سزا دینے میں اللہ پاک جلدی کرتے ہیں باقی گناہوں کی سزا کو قیامت تک کے لےء بھی موخر کرسکتے ہیں
ایک
ماں باپ کو تکلیف دینا
دوسرے ظلم کرنا

مظلوم کی بددعاء ظالم کے حق میں ضرور قبول ہوجاتی ہے گرچیکہ مظلوم غیر ایمان والا اورظالم ایمان والا ہی کیوں نہ ہوں
اتق دعوة المظلوم لیس بینہ وبین اللہ حجاب
ہم۔لوگ آج جانے انجانے میں ظلم کرتے ہیں اور اس کو معمولی سمجھ بیٹھتے ہیں ۔۔
ہمارے علماء ائمہ اور بزرگان دین ظلم سہ تو لیتے تھے مگر کسی پہ ظلم کرتے نہیں تھے بس صبر کرلیتے تھے اسی صبر کی وجہ سے اللہ پاک ظالموں سے بدلہ لیلیتے تھے چونکہ مظلوم کے ساتھ اللہ کی حمایت ونصرت ہوتی ہے
اس لے نہ ظلم کریں نہ خداکی نافرمانی مول لیں
پاک پروردگار ہم سب کو علم کس حاصل کرنا علماء کی صحبت میں رہنا مقدر فرماے ہر قسم کے ظلم سے اجتناب کلی کرنے کی توفیق بخشے
آمین بجاہ سید المرسلین

متعلقہ خبریں

Back to top button