جرائم و حادثات

حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ تاجر موسی صدیقی کا قتل

حیدرآباد _7 فروری( اردولیکس) حیدرآباد میں بی آر ایس لیڈر و رئیل اسٹیٹ تاجر موسی صدیقی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیاض الدین اور صدیقی کے درمیان رقمی لین دین کا تنازعہ تھا۔ آج رات فیاض الدین نے صدیقی کو شہر کے علاقے بوئن پلی میں طلب کیا اور منصوبہ بند طریقہ سے فیاض الدین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر صدیقی پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے صدیقی کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button