جنرل نیوز

مدرستہ الصالحات انیسہ نگر بودھن کے زیراہتمام مردو خواتین کے لئےعظیم الشان جلسہ عام

بودھن 17/نومبر(اردو لیکس) مدرستہ الصالحات انیسہ نگر بودھن کے زیراہتمام مردو خواتین کے لئےعظیم الشان جلسہ عام۔ بعنوان، خواتین اسلام کے دینی کارنامے اور تعلیم نسواں کی اہمیت بتاریخ 20 نومبر بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر اس جلسہ کے مہمان مقرر مبلغ اسلام حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب ہیں جو حیدرآباد سے تشریف لارہے ہیں ۔

حضرت مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر بودھن اس جلسہ کی صدارت فرمائیں گے یہ جلسہ مدینہ مسجد انیسہ نگر بودھن میں منعقد ہوگا خواتین کے لئے مسجد کے بازو مدینہ شادی خانے میں معقول انتظام کیا گیا، ظہر سے قبل تمام مہمانوں کے لئے طعام کا نظم رہے گا ذمہ داران مدرسہ مرد و خواتین طلبہ و طالبات سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے

نوٹ! مدرسے میں ابھی داخلے جاری ہیں الحمداللہ قابل اور ماہر معلمات کی مدرسے کو خدمات حاصل ہیں

شعبہ تجوید

شعبہ دینیات

شعبہ عالمیت میں داخلے جاری ہیںرابطہ کےلئے سیل نمبر ناظم مدرسہ مولانا خالد بیگ قاسمی 9963612902

متعلقہ خبریں

Back to top button