جنرل نیوز

نرمل کے سینٹ تھامس ہائی اسکول میں 24 تا 26 نومبر سہ روزہ سائنس فیئر

نرمل ضلع مستقر پر سینٹ تھامس ہائی اسکول میں جاریہ ماہ کی 24 تا 26 تاریخ تک منعقد کئے جانے والے سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کے لئے جاری انتظامات کا ڈی ای او ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی نے جائزہ لیا،جس کے بعد انتظامی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے ضروری ہدایات دی۔ انھوں نے بتایاکہ ضلع سطح پر تقریبا 600 تخلیقی ماڈلس کی نمائش کی جائے گی، جس کیلئے 600 گائیڈ ٹیچرس کو منتخب کیا گیا۔انھوں نے مزید کہاکہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کو کامیاب بنانے کے لئے 200 ٹیچرس پر مبنی مخلتف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع مہتمم تعلیمات نے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانے کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں ضلعی سائنس آفیسر ونود کمار اور اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کا پمفلٹ جاری کیا گیا۔

ضلع سطح کے سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کا کل سے آغاز ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر جنگلات، انڈومنٹ اور قانون اے۔ اندرا کرن ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button