تلنگانہ

ایم ششی دھرریڈی 25 نومبرکو ہوں گے بی جے پی میں شامل

حیدرآباد: کانگریس پارٹی سے برطرف ہونے کے بعد مستعفی ہونے والے سینئرلیڈرایم ششی دھرریڈی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ کل وہ پارٹی کے ریاستی صدربنڈی سنجئے اوردیگرقائدین کے ہمراہ دہلی روانہ ہوں گے اور25 نومبرکو جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ یہ بات پارٹی کے ذرائع نے بتائی۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ ایم ششی دھرریڈی نے حال ہی میں کانگریس پارٹی پرجم کرتنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button