تلنگانہ

تلنگانہ ریاست گزشتہ سال اکتوبر تک 4 لاکھ 33 کروڑ روپے کی مقروض

حیدرآباد _ 13 فروری ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں بتایا  کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد قرضوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا قرض ہر سال بڑھ رہا ہے۔ مرکز نے واضح کیا ہے کہ اکتوبر 2022 تک تلنگانہ کا کل قرض 4.33 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس  پنکج چودھری نے لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیا۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ یہ سب قرض ریاستی حکومت، ریاستی حکومت کے تحت چلنے والے کارپوریشنوں اور پبلک سیکٹر اداروں کی  کا مشترکہ قرض ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button