جنرل نیوز

ریئل اسٹیٹ تاجرین کی سب رجسٹرار نارائن پیٹ کو یادداشت

نارائن پیٹ : 24 نومبر (اردو لیکس) غیر مجاز پلاٹوں کو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاست بھر کے رئیل اسٹیٹ تاجروں کی جانب سے شروع کیے گئے احتجاجی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، رئیل اسٹیٹ کے تاجروں نے نارائن پیٹ ضلع مرکز میں واقع سب رجسٹرار دفتر میں سب رجسٹرار افسر رام جی کو ایک یادداشت عرضی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرضے لے کر اس کاروبار میں سرمایہ کاری کر کے نقصان اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایسے لے آٶٹس کی اجازت دی جاٸے جن سے رٸیل اسٹیٹ کے تاجروں کے کاروبار میں نقصان نہ ہو۔اس موقع پر جی آر ریڈی، ایم اے رحیم اے آر، حسن الدین مسعودی، کاشی ناتھ، سنتوش کمار، روی گوڑ، بلال تاچی، گوپال ریڈی، سریدھر گوڑ، یسین تاچی،ہنمنتو، راگھویندرا،آنند گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button